مولانا زیرک سیاستدان، اسمبلی میں بیان دے کر ان سے غلطی ہوئی: رانا تنویر حسین
Web Desk
31 October 2026
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے شرقپور میں گرین بس سروس کی افتتاح تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک زیرک سیاستدان ہیں، تاہم قومی اسمبلی کے فلور پر بیان دے کر ان سے غلطی ہوئی۔ خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج زیادہ سے زیادہ 6 ماہ کے لیے لگایا جا سکتا ہے جبکہ ایمرجنسی کا دورانیہ طویل ہوتا ہے، اگر پی ٹی آئی اپنے رویے میں تبدیلی لا کر راہِ راست پر آ جائے تو گورنر راج کے خاتمے پر غور ممکن ہے۔ انہوں نے خلیجی کشیدگی کے باعث گیس و توانائی کے ممکنہ بحران پر تشویش کا اظہار کیا، جبکہ معاشی استحکام کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ارب ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں، تاہم اسلام آباد پر آئے روز چڑھائی اور سیاسی احتجاج سے ملکی ترقی کا پہیہ متاثر ہوتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے پٹرول سستا ہونے کی امید ہے: رانا ثنا اللہ
31 October 2026
وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ: حتمی فیصلوں کو بار بار چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی
31 October 2026
کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے 14 شہروں کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے: مراد علی شاہ
31 October 2026
امریکی فوج کا 2 ماہی گیر کشتیوں پر مبینہ حملہ، 4 افراد متاثر ہوئے: ایرانی میڈیا
31 October 2026
دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
31 October 2026
پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے تاریخ کے پہلے پوپ بن گئے
31 October 2026
قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 دن کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان
31 October 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال کرنے دے رہی ہے: پاکستان
31 October 2026