پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، غیرملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے: خواجہ آصف
Web Desk
31 October 2026
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ سمندر پار قوتوں کے فوجی اڈے کسی ملک کی حفاظت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث ایران اور عرب ممالک کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں جبکہ پاکستان ایران امریکہ جنگ بندی کے لیے بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اپنی سیاسی زندگی اور نیب پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب کے اداروں کو سدھارنے کی ضرورت ہے، انہوں نے اپنے سیاسی سفر کی صعوبتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق میں پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے، جس کا اعتراف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد بار کر چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے 14 شہروں کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے: مراد علی شاہ
31 October 2026
امریکی فوج کا 2 ماہی گیر کشتیوں پر مبینہ حملہ، 4 افراد متاثر ہوئے: ایرانی میڈیا
31 October 2026
دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
31 October 2026
پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے تاریخ کے پہلے پوپ بن گئے
31 October 2026
قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 دن کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان
31 October 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال کرنے دے رہی ہے: پاکستان
31 October 2026
بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر قانونی جنگ جاری رکھیں گے: اٹارنی جنرل
31 October 2026
گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہو سکتا تھا: وزیراعظم
31 October 2026