LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغان طالبان نے دہشتگردی کی حمایت بند نہ کی تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی: ترجمان پاک فوج ایران نے برطانوی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا نئی جنگ ہوئی تو تنازع مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہے گا، ایرانی فوج کی وارننگ خیبرپختونخوا کے 47 فیصد سرکاری سکول غیر محفوظ قرار: رپورٹ پاکستان ترقی پذیر ممالک کے جی 24 گروپ کا چیئرمین بن گیا، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت ایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں: امریکی اخبار ایل پی جی ایسوسی ایشنز کا 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کراچی پورٹ پر کھاد اور گندم سے لدے 2 بحری جہازوں کی آمد مہنگائی کے خلاف احتجاج، فرانس، اٹلی اور جرمنی میں بڑے مظاہرے گلگت بلتستان میں آج یومِ آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے امریکا کا لہجہ تبدیل، ایران کی 7 شرائط ماننے پر آمادہ ہوگیا: محسن رضائی ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی کرنا باقی ہے: ٹرمپ غزہ کی تباہی عالمی نظام کے اخلاقی دعوؤں کا امتحان ہے: حافظ نعیم الرحمان اسرائیلی پارلیمنٹ میں سابق یہودی پولیس افسر اسلامی جماعت راعم کا رکن منتخب اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت ختم کرنے کے مطالبات زور پکڑنے لگے

امریکہ میں میڈیکیڈ سے 34 لاکھ ڈالر کا فراڈ: نیویارک کی عدالت نے پاکستانی نژاد میاں بیوی کو قید کی سزا سنا دی

Web Desk

31 October 2026

امریکہ کی ریاست نیویارک کی اورنج کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کورٹ نے میڈیکیڈ صحت پروگرام سے 34 لاکھ ڈالر سے زائد کا فراڈ کرنے کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکن جوڑے کو قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ اورنج کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کے مطابق یہ کاؤنٹی کی تاریخ میں میڈیکیڈ فراڈ کا سب سے بڑا کیس ہے۔ عدالتی فیصلے کے تحت 45 سالہ روہیل راجہ کو 6 سے 18 سال قید جبکہ ان کی اہلیہ 45 سالہ شما عالم کو 6 ماہ جیل اور 5 سال پروبیشن کی سزا سنائی گئی ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 2020 سے 2024 کے دوران دو ٹرانسپورٹیشن کمپنیوں کے ذریعے ان جعلی طبی سفر کی مد میں سرکاری فنڈز وصول کیے جو کبھی فراہم ہی نہیں کیے گئے تھے۔ مجرم قرار دیے جانے پر میاں بیوی نے 4 لاکھ ڈالر ہرجانہ فوری جمع کرایا، جبکہ عدالت نے انہیں بقایا تقریباً 30 لاکھ ڈالر بھی واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔