پی ٹی آئی کا گورنر راج کیخلاف ہر آئینی و قانونی فورم پر جدوجہد کا فیصلہ
Web Desk
30 October 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو غیر آئینی اور عوامی مینڈیٹ کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف تمام آئینی، قانونی، عدالتی اور سیاسی فورمز پر جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں سیاسی انتقامی کارروائیوں، کارکنوں کی گرفتاریوں، 12 اضلاع میں ایمرجنسی اور قبائلی اضلاع کے انضمام کو رول بیک کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کی گئی۔ پارلیمانی پارٹی نے قبائلی مشران اور تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل مشترکہ جرگہ بلانے کا اعادہ کیا، جبکہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ اور بہنوں سمیت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کی فوری رہائی اور طبی سہولیات کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں بیرسٹر گوہر کی قیادت پر کامل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں اور تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کو پی آئی سی اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا
30 October 2026
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، چار روزہ تیزی کا سلسلہ ٹوٹ گیا
30 October 2026
کراچی: سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گیا
30 October 2026
لاہور: جعلی امریکی ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے 35 ارب روپے کے فراڈ کا معاملہ، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
30 October 2026
کروڑ پاکستانی ذہنی امراض میں مبتلا، 1.29 کروڑ ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں، وزارت قومی صحت کا انکشاف
30 October 2026
مولانا فضل الرحمان کے گھر پر غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کی نشان دہی، مسمار کرنے کا نوٹس
30 October 2026
اسکردو؛ میاں بیوی، دو بچوں کا لرزہ خیز قتل، نامعلوم افراد نے پورے اہل خانہ کو ذبح کردیا
30 October 2026
اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ کردیا
30 October 2026