اسکردو؛ میاں بیوی، دو بچوں کا لرزہ خیز قتل، نامعلوم افراد نے پورے اہل خانہ کو ذبح کردیا
Web Desk
30 October 2026
گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو کی مدینہ کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندوہناک کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی اور ان کے دو معصوم بچوں کو چھریوں کے پے درپے وار کر کے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ اس لرزہ خیز واردات کے بعد پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، اسکردو کی مدینہ کالونی کے عقب میں واقع ایک گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں رات کے وقت تیز دھار آلے (چھریوں) کے وار سے قتل کیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول شوہر کا تعلق اسکردو کے علاقے ‘تلو بروق’ جبکہ مقتولہ کا تعلق ‘پارہ چنار’ سے تھا، جنہوں نے چند برس قبل کورٹ میرج کی تھی اور ان کے دو کمسن بچے بھی تھے۔ ظالم قاتلوں نے پانچ سالہ بیٹی اور ڈھائی سالہ بیٹے کو بھی بخشا اور انہیں بھی چھریوں کے وار سے نشانہ بنایا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ مقتولین کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی، تاہم انہیں شدید شبہ ہے کہ اس قتل کی واردات میں لڑکی کے اہل خانہ ملوث ہو سکتے ہیں۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کی فوری گرفتاری اور فرار کو روکنے کے لیے اسکردو کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے پٹرول سستا ہونے کی امید ہے: رانا ثنا اللہ
31 October 2026
مولانا زیرک سیاستدان، اسمبلی میں بیان دے کر ان سے غلطی ہوئی: رانا تنویر حسین
31 October 2026
وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ: حتمی فیصلوں کو بار بار چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی
31 October 2026
کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے 14 شہروں کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے: مراد علی شاہ
31 October 2026
امریکی فوج کا 2 ماہی گیر کشتیوں پر مبینہ حملہ، 4 افراد متاثر ہوئے: ایرانی میڈیا
31 October 2026
دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
31 October 2026
پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے تاریخ کے پہلے پوپ بن گئے
31 October 2026
قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 دن کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان
31 October 2026