LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے پٹرول سستا ہونے کی امید ہے: رانا ثنا اللہ مولانا زیرک سیاستدان، اسمبلی میں بیان دے کر ان سے غلطی ہوئی: رانا تنویر حسین وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ: حتمی فیصلوں کو بار بار چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے 14 شہروں کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے: مراد علی شاہ امریکی فوج کا 2 ماہی گیر کشتیوں پر مبینہ حملہ، 4 افراد متاثر ہوئے: ایرانی میڈیا دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے تاریخ کے پہلے پوپ بن گئے قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 دن کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال کرنے دے رہی ہے: پاکستان بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر قانونی جنگ جاری رکھیں گے: اٹارنی جنرل پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، غیرملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے: خواجہ آصف گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہو سکتا تھا: وزیراعظم سندھ ہائیکورٹ کا پارک پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم پولینڈ میں آئینی عدالت کا سربراہ معطل، پولیس کا ایوان عدل پر قبضہ، شہریوں کا احتجاج مریم نواز سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

اوگرا نے اکتوبر کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافہ کردیا

Web Desk

30 October 2026

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اکتوبر 2026 کے لیے درآمدی ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں میں 13 سے 15 فیصد تک کا نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے ٹرانسمیشن سسٹم کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 13.89 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 15.9357 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ایس این جی پی ایل کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کے لیے قیمت میں 14.01 فیصد اضافے کے بعد نئی قیمت 17.3259 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔

دوسری جانب، سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ایل) کے ٹرانسمیشن سسٹم کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 15.25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس سے نئی قیمت 14.5339 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے، جبکہ ایس ایس جی سی ایل کے ڈسٹری بیوشن سسٹم کے لیے قیمت میں 15.27 فیصد اضافے کے بعد نئی قیمت 16.3959 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا، اور قیمتوں کا یہ تعین وفاقی حکومت کی منظور شدہ پالیسی گائیڈ لائنز کے تحت کیا گیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی ان قیمتوں کا حساب پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے دو درآمدی کارگوز کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔