امارات میں کینیڈا ویزا کے درخواست گزاروں کیلئے اہم انتباہ، اپائنٹمنٹ بالکل مفت
Web Desk
29 October 2026
متحدہ عرب امارات میں کینیڈا کے ویزے کے لیے درخواست دینے والے پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے غیر ملکی شہریوں کو جعلی ایجنٹوں، دھوکے بازوں اور ویزا فراڈ کے بڑھتے ہوئے خطرات سے سختی سے خبردار کر دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی ویزا خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارے ‘وی ایف ایس گلوبل’ نے واضح کیا ہے کہ فوری اپائنٹمنٹ دلوانے یا ویزے کی سو فیصد منظوری کی ضمانت دینے والے عناصر اور ایجنٹوں کے جھوٹے دعووں پر ہرگز بھروسہ نہ کیا جائے، کیونکہ دنیا میں کوئی بھی شخص یا ایجنٹ کینیڈین ویزے کی منظوری کو یقینی نہیں بنا سکتا۔ معتبر ‘خلیج ٹائمز’ کی رپورٹ کے مطابق، وی ایف ایس گلوبل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کینیڈا کے ویزا درخواست گزاروں کے لیے بائیومیٹرک یا انٹرویو کی اپائنٹمنٹ کی بکنگ سرکاری اور مجاز ویب سائٹ کے ذریعے بالکل مفت دستیاب ہے، لہذا درخواست گزاروں کو پرزور مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی غیر متعلقہ فرد یا غیر مجاز ایجنٹ کو ایک روپیہ بھی اضافی ادا نہ کریں اور صرف مستند اور آفیشل ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔
ادارے نے اس امر پر بھی زور دیا ہے کہ وی ایف ایس گلوبل کا بنیادی فریضہ ویزا درخواستوں سے متعلق صرف انتظامی اور لاجسٹک خدمات فراہم کرنا ہے، جبکہ ویزا منظور کرنے یا مسترد کرنے کا مکمل اور حتمی اختیار صرف اور صرف کینیڈا کی حکومت کے پاس ہے۔ اسی طرح، کسی بھی قسم کی اضافی یا خصوصی کمرشل خدمات خریدنے سے ویزا درخواست کی منظوری کے امکانات یا اس کے فیصلے کی رفتار پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ وی ایف ایس گلوبل کے مطابق ایسے افراد سے خصوصی احتیاط برتنے کی اشد ضرورت ہے جو بھاری رقوم بٹور کر فوری اپائنٹمنٹ، ترجیحی کارروائی یا سو فیصد یقینی ویزا فراہم کرنے کے دعوے کرتے ہیں۔ درخواست گزاروں کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی انتہائی حساس ذاتی معلومات، پاسپورٹ کی کاپیاں اور مالی یا بینکنگ تفصیلات کسی بھی غیر مصدقہ فرد یا ادارے کے حوالے کرنے سے مکمل گریز کریں۔
یہ اہم انتباہ بالخصوص متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی، بھارتی اور دیگر غیر ملکی تارکینِ وطن کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جو سیاحت، اعلیٰ تعلیم، کاروباری مقاصد یا اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کے لیے کینیڈا کے ویزے کی باقاعدہ درخواست دیتے ہیں۔ درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویزا شرائط، مطلوبہ دستاویزات کی فہرست اور اپائنٹمنٹ کے شیڈول سے متعلق تمام معلومات صرف اور صرف کینیڈا کی حکومت اور وی ایف ایس گلوبل کے مصدقہ اور آفیشل پلیٹ فارمز سے ہی حاصل کریں۔
متعلقہ عنوانات
ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے پٹرول سستا ہونے کی امید ہے: رانا ثنا اللہ
31 October 2026
مولانا زیرک سیاستدان، اسمبلی میں بیان دے کر ان سے غلطی ہوئی: رانا تنویر حسین
31 October 2026
وفاقی آئینی عدالت کا اہم فیصلہ: حتمی فیصلوں کو بار بار چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی
31 October 2026
کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے 14 شہروں کے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے: مراد علی شاہ
31 October 2026
امریکی فوج کا 2 ماہی گیر کشتیوں پر مبینہ حملہ، 4 افراد متاثر ہوئے: ایرانی میڈیا
31 October 2026
دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
31 October 2026
پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے تاریخ کے پہلے پوپ بن گئے
31 October 2026
قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 دن کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان
31 October 2026