LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے توانائی اور خوراک مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پرانے ملازمین قومی ایئرلائن کا سرمایہ ہیں، ادارہ انہیں دھتکار کر نہ رکھے: عدالت بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کا روٹ توڑنے اور کارِ سرکار میں مداخلت کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا فیلڈ مارشل خطے میں امن کیلئے تہران گئے، کوئی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا: خواجہ آصف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرز کی ملاقات: محمود خان اچکزئی کی علامہ راجہ ناصر عباس سے سیاسی صورتحال پر گفتگو امریکا اور اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی میڈیا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل مٹی سے سونے کا قیمتی نگٹ برآمد ایرانی عدالت نے ایوارڈ یافتہ فلمساز کو 5 سال قید کی سزا سنادی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا سکھیکی: مسافر بس سیم نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں اتار دیا 24 گھنٹوں میں یمنی فوج کی 749 ٹارگٹڈ کارروائیاں، 239 حوثی ہلاک یا زخمی

پرانے ملازمین قومی ایئرلائن کا سرمایہ ہیں، ادارہ انہیں دھتکار کر نہ رکھے: عدالت

Web Desk

29 October 2026

وفاقی آئینی عدالت کے 2 رکنی بینچ نے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے قومی ایئرلائن انتظامیہ کو باضابطہ اور جامع جواب پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ پی آئی اے اپنے ان سابق ملازمین کی خدمات کا پاس رکھے جنہوں نے ادارے کے لیے اپنا سنہرا وقت دیا، اور اس معاملے کو تکنیکی نکات کے بجائے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھا جائے۔ فاضل جج نے ماضی میں میڈیکل الاؤنس کے غلط استعمال کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ فراڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے لیکن جائز ملازمین کا حق نہ مارا جائے۔ دوسری جانب پی آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ طبی سہولیات کا نظام شفاف بناتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین کی سالانہ میڈیکل حد 2.5 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔