بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لئے معطل
Web Desk
29 October 2026
بلوچستان میں مسافروں کو عارضی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ریلوے حکام کی جانب سے صوبے بھر میں ٹرین سروس کو ایک روز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج اپنے مقررہ وقت پر روانہ نہیں ہو سکے گی، جبکہ پشاور سے آج کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی اور انتظامی امور کے تحت جیکب آباد ہی میں روک لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکام کا یہ بھی بتانا ہے کہ جناح پیپلز ٹرین بھی آج کے روز نہیں چلائی جائے گی۔
ریلوے حکام نے اس عارضی معطلی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین آپریشن کو ایک روز کے لیے معطل رکھنے کا فیصلہ ریلوے ٹریک اور سسٹمز پر ضروری مرمتی کام کی انجام دہی کے باعث کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں سفر کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی میڈیا
29 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
29 October 2026
مٹی سے سونے کا قیمتی نگٹ برآمد
29 October 2026
ایرانی عدالت نے ایوارڈ یافتہ فلمساز کو 5 سال قید کی سزا سنادی
29 October 2026
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز
29 October 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
29 October 2026
سکھیکی: مسافر بس سیم نالے میں گر گئی، 5 افراد جاں بحق، 40 زخمی
29 October 2026
برطانیہ نے 3 جوہری آبدوزوں کو ایک ساتھ سمندر میں اتار دیا
29 October 2026