پنجاب اسمبلی: شناختی کارڈ پر خون کے گروپ درج کرنے کے متعلق قرارداد منظور
Web Desk
5 November 2025
شناختی کارڈ پر خون کے گروپ درج کرنے کے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی احمد اقبال چودھری نے ایوان میں پیش کی۔
قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ خون کے گروپ کی بروقت فراہمی سے حادثات اور ایمرجنسی میں سیکڑوں جانیں بچائی جا سکتی ہے، مریض کا بلڈ گروپ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتالوں اور بلڈ بینکوں کو بروقت مدد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
متن میں یہ کہا گیا کہ قومی شناختی کارڈ میں بلڈ گروپ کی معلومات دینے سے بلڈ بینکوں کو مریضوں کے لئے بروقت خون میسر کیا جا سکے گا۔
قرار دار کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ عوامی مفاد میں ظفروال بلڈ سوسائٹی نے یہ معاملہ شروع کیا ہے تاکہ اس کی اہمیت کو اُجاگر کیا جا سکے، یہ ایوان وفاقی حکومت اور نادرا سے مطالبہ کرتا ہے کہ بلڈ گروپ کی معلومات کو شناختی کارڈ کا حصہ بنانے کےلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج
27 September 2026
ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے
27 September 2026
بانی پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر مکمل اعتماد ہے، انہیں ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: بیرسٹر گوہر
27 September 2026
حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان
27 September 2026
مبینہ زیادتی کیس: غیر ملکی خاتون بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیر کو عدالت طلب
27 September 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی
27 September 2026
نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات
27 September 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک
27 September 2026