LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی حکومت ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے فعال اقدامات کر رہی ہے: وزیراعظم رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لیکر پانچویں مرتبہ چیچنیا کے سربراہ منتخب امریکا اور چین کا 30 ارب ڈالر کی اشیاء پر ٹیرف کم کرنے کا فیصلہ دشمن کیلئے ’سرپرائز‘ تیار، حملوں پر نئی فوجی ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا: ایران پنجاب میں ٹورازم کا بے پناہ پوٹینشل ہے، مریم نواز ڈی آئی خان: درازندہ چیک پوسٹ دھماکے میں شہید 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ ایران پر بمباری کا امکان ظاہر کر دیا

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک

Web Desk

27 September 2026

بلوچستان میں ملک دشمن عناصر اور غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشنز کا سلسلہ پوری عزم کے ساتھ جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فورسز نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 71 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے شابان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اب تک 33 بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا، اور موقع سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور خطرناک دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

فوجی ترجمان کے مطابق، صرف گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے مختلف آپریشنز میں 23 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ نوشکی اور مند میں کی جانے والی کارروائیوں میں بھی بھاری مقدار میں اسلحہ قبضے میں لیا گیا۔ مجموعی طور پر گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں چلائی جانے والی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد 71 سے تجاوز کر گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں مقامی آبادی کو فتنہ الخوارج اور نام نہاد فتنہ الہندوستان کے خطرات سے بڑی حد تک نجات دلائی گئی ہے، اور شابان سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والی کارروائیوں سے بھارتی حمایت یافتہ افغان پراکسیز کو کاری ضرب لگی ہے۔ سکیورٹی فورسز کا عزم دہرایا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ ریاست کے وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت ملک سے غیرملکی معاونت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوت سے جاری رہے گی۔