امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری
Web Desk
27 September 2026
امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (FBI) کی جانب سے سالوں پرانے ایک سنگین مقدمے میں مطلوب مفرور ملزم ڈاکٹر زاہد الاسلام کے حوالے سے تفصیلات ایک بار پھر زیرِ بحث ہیں۔ ڈاکٹر زاہد الاسلام پر الزام ہے کہ انہوں نے اکتوبر 1996 میں پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کے ایک بڑے اسپتال میں زیرِ علاج اور سرجری کے بعد صحتیاب ہونے والی ایک خاتون مریض کو مبینہ طور پر نشہ آور دوا دے کر غنودگی کی حالت میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
متاثرہ خاتون کی شکایت پر ریاستی سطح پر الزامات عائد کیے جانے کے بعد، جولائی 1997 میں پنسلوانیا کے مشرقی ضلع کی عدالت کی جانب سے ان کی گرفتاری کے لیے باضابطہ وفاقی وارنٹ جاری کیا گیا تھا، تاہم ملزم اس کے بعد سے مفرور ہے۔
ایف بی آئی کے ریکارڈ کے مطابق، 1 اکتوبر 1955 کو بنگلہ دیش میں پیدا ہونے والے زاہد الاسلام پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر ہیں، جن کے بال سیاہ، آنکھیں بھوری، قد 5 فٹ 5 انچ اور وزن تقریباً 160 پاؤنڈ ہے۔ حکام کے مطابق ان کی شہریت بنگلہ دیشی ہے اور وہ وائٹ (سینٹرل ایشین) نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر زاہد الاسلام کے روابط نیویارک اسٹیٹ اور کینیڈا کے شہر مونٹریال سے بھی رہے ہیں۔ وہ درمیانے رنگت کے حامل ہیں اور عینک استعمال کرتے ہیں، جبکہ یہ بھی شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ سفر کے دوران اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہو سکتے ہیں جو خود بھی ایک فزیشن (ڈاکٹر) ہیں۔ ایف بی آئی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر اس مفرور شخص کے بارے میں کوئی بھی مصدقہ اطلاع ملے تو فوری طور پر قریبی ایف بی آئی کے دفتر یا قریبی امریکی سفارت خانے یا قونصل خانے سے رابطہ کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026