اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا
Web Desk
27 September 2026
اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے الفاظ کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انتہائی نمایاں انداز میں شیئر کیا ہے اور ان کے دوٹوک مؤقف کو سراہا ہے۔
فلسطینی مشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران فلسطین کا خصوصی ذکر کیا اور غزہ میں فلسطینی خواتین، معصوم بچوں اور بزرگوں پر ہونے والے بہیمانہ مظالم کو عالمی ضمیر کے سامنے انتہائی مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کے دوران گزشتہ سال ‘ہند رجب’ نامی اس فلسطینی بچی کی دل دہلا دینے والی المناک داستان کا ذکر کیا جسے اسرائیلی قابض فوجیوں نے بے دردی سے شہید کر دیا تھا۔ انہوں نے دنیا کو یہ باور کرایا کہ اس سال ایک اور دلخراش سانحہ پوری دنیا اور ہمارے دلوں پر ایک بھاری بوجھ بن چکا ہے، جہاں محض 8 سال کی معصوم ‘وفا عقیلہ’ اس جاری بے مقصد جارحیت کا نشانہ بن کر اپنی جان گنوا بیٹھی۔ وزیراعظم نے جذباتی انداز میں بتایا کہ وفا عقیلہ کا سکول کا پہلا دن ہی اس کی زندگی کا آخری دن ثابت ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے یہ سلگتا ہوا سوال کیا کہ کیا غزہ کی زمین پر پیدا ہونے والے کسی بھی بچے کو دنیا کے دیگر تمام بچوں کی طرح ایک پرامن زندگی گزارنے، اپنا روشن مستقبل بنانے اور خواب دیکھنے کا بنیادی حق حاصل نہیں ہے؟
متعلقہ عنوانات
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد
27 September 2026
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی
27 September 2026
حکومت ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے فعال اقدامات کر رہی ہے: وزیراعظم
27 September 2026
رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لیکر پانچویں مرتبہ چیچنیا کے سربراہ منتخب
27 September 2026
امریکا اور چین کا 30 ارب ڈالر کی اشیاء پر ٹیرف کم کرنے کا فیصلہ
27 September 2026
دشمن کیلئے ’سرپرائز‘ تیار، حملوں پر نئی فوجی ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا: ایران
27 September 2026
پنجاب میں ٹورازم کا بے پناہ پوٹینشل ہے، مریم نواز
27 September 2026
ڈی آئی خان: درازندہ چیک پوسٹ دھماکے میں شہید 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
27 September 2026