پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی
Web Desk
27 September 2026
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے اور مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد کراچی میں ایک ہفتے کا قیام مکمل کرنے کے بعد اب اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔
مذاکرات کا آغاز وفاقی وزیرِ خزانہ اور ان کی اقتصادی ٹیم کے ساتھ اہم ملاقات سے ہوگا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ مذاکرات رواں برس 30 جون تک کے حتمی اعداد و شمار پر مبنی ہوں گے۔ بات چیت کے دوران پاکستانی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو ساورن ویلتھ فنڈ، گردشی قرض میں کمی کے اقدامات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور پرائمری سرپلس کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا، جبکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور شرح تبادلہ پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، آئی ایم ایف چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ نہ کرنے کی وجوہات سے بھی آگاہ کرے گا۔
مشن کے ساتھ طے شدہ ایجنڈے کے مطابق دیگر اہم امور درج ذیل ہوں گے:
-
ایف بی آر اور ٹیکس اصلاحات: ایف بی آر کے پالیسی اور آپریشن ونگز ٹیکس نیٹ کو مزید وسیع کرنے اور اصلاحات کے حوالے سے کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں گے۔
-
وزارتِ توانائی: وزارتِ توانائی کی جانب سے گردشی قرضوں کے خاتمے اور اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
-
اینٹی منی لانڈرنگ: نیب اور ایف آئی اے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو فنڈز کی فراہمی روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
-
صوبائی سطح پر مذاکرات: آئی ایم ایف کا وفد پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں سے بھی مذاکرات کرے گا، جن میں ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو کی وصولی بہتر بنانے اور زرعی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق امور زیرِ بحث آئیں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پہنچنے سے قبل آئی ایم ایف مشن نے کراچی میں اسٹیٹ بینک کے حکام اور سندھ حکومت کے ساتھ بھی اہم مذاکرات کیے تھے۔ سندھ حکومت نے مشن کو بتایا کہ ہدف کے مطابق وفاق کو سرپلس بجٹ فراہم کیا گیا ہے، جہاں 30 جون تک ٹیکس آمدنی 593 ارب روپے جبکہ نان ٹیکس آمدنی دگنی ہو کر 80 ارب روپے سے زائد رہی ہے۔ دریں اثنا، اسٹیٹ بینک حکام کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر، مانیٹری پالیسی، درآمدات اور فارن ایکسچینج کی صورتحال پر دی جانے والی بریفنگ پر آئی ایم ایف مشن نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر
27 September 2026
حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان
27 September 2026
مبینہ زیادتی کیس: غیر ملکی خاتون بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیر کو عدالت طلب
27 September 2026
امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار
27 September 2026
نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات
27 September 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک
27 September 2026
پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ
27 September 2026
امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری
27 September 2026