LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی حکومت ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے فعال اقدامات کر رہی ہے: وزیراعظم رمضان قادروف 99.85 فیصد ووٹ لیکر پانچویں مرتبہ چیچنیا کے سربراہ منتخب امریکا اور چین کا 30 ارب ڈالر کی اشیاء پر ٹیرف کم کرنے کا فیصلہ دشمن کیلئے ’سرپرائز‘ تیار، حملوں پر نئی فوجی ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا: ایران

مبینہ زیادتی کیس: غیر ملکی خاتون بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیر کو عدالت طلب

Web Desk

27 September 2026

لاہور کی کینٹ کچہری میں آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ مبینہ زبردستی اور زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے خاتون کا بیان قلمبند کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے اس حوالے سے تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

غیر ملکی خاتون کو ڈیوٹی مجسٹریٹ ارم یوسف کے روبرو پیش کیا گیا، تاہم عدالت نے ریمارکس دیے کہ چونکہ آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، اس لیے جسمانی ریمانڈ کے امور کے علاوہ کسی بھی دوسری فائل پر باضابطہ سماعت نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے حکم دیا کہ متاثرہ خاتون کا ابتدائی بیان ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کرنے کے لیے اسے 28 ستمبر کو متعلقہ علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے۔

دوسری جانب، عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس مقدمے میں نامزد ملزمان کی تلاش تیز کریں اور جیسے ہی ملزمان دستیاب ہوں، انہیں باضابطہ طور پر نوٹس جاری کیے جائیں تاکہ قانون کے مطابق تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔