اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے
Web Desk
27 October 2026
یمن کے عدن ایئرپورٹ سے اردن کے دارالحکومت عمان جانے والی یمنی ایئروویز کی پرواز IY-648 شدید موسمی خرابی، تیز ہواؤں کے خطرناک جھٹکوں اور شدید ژالہ باری کے باعث ایک بڑے فضائی حادثے سے بال بال بچ گئی ہے۔
پرواز کے دوران اچانک ہونے والی شدید ژالہ باری کے نتیجے میں ایئربس A320 طیارے کی نوز (مقابل کا حصہ) اور کاک پٹ کی ونڈ شیلڈز (شیشوں) کو شدید نقصان پہنچا۔ اس انتہائی کٹھن اور ہنگامی صورتحال کے باوجود، طیارے کے کپتان باصم فرید اور ان کے عملے نے انتہائی پروفیشنل ازم، پیشہ ورانہ مہارت اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف جہاز کا کنٹرول سنبھالے رکھا بلکہ اسے بحفاظت اردن کے عمان ایئرپورٹ پر اتارنے میں بھی کامیاب رہے۔ ایئرلائن کے ترجمان حاتم الشعابی نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان بالکل محفوظ ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے اس طیارے کو عمان ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، جبکہ مسافروں کی واپسی اور عمان سے عدن کی اگلی پرواز کے لیے ایک متبادل طیارے کا فوری بندوبست کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
27 October 2026
ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی
27 October 2026
امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا
27 October 2026
ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان
27 October 2026
تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے
27 October 2026
گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ
27 October 2026
جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی
27 October 2026
امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیاں عالمی توانائی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: ایرانی صدر
27 October 2026