جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی
Web Desk
27 October 2026
خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ اور گولہ باری کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ اشتعال انگیز کارروائی افغان طالبان رجیم کی جانب سے کی گئی، جنہوں نے بلااشتعال شہری آبادی کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ گولہ باری کے دوران ایک مارٹر گولا براہِ راست ایک رہائشی مکان پر آ گرا، جس سے یہ جانی نقصان ہوا۔ اس حملے کے بعد مقامی شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب، سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاک فوج نے اس افغان جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا ہے، اور پاکستانی افواج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر تعینات پاکستانی سکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی جغرافیائی حدود کے دفاع اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت پوری طرح تیار ہیں
متعلقہ عنوانات
اسرائیل میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
27 October 2026
اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے
27 October 2026
ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی
27 October 2026
امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا
27 October 2026
ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان
27 October 2026
تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے
27 October 2026
گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ
27 October 2026
امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیاں عالمی توانائی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: ایرانی صدر
27 October 2026