اسرائیل غزہ میں مسلسل نسل کشی کا مرتکب، مغربی کنارے میں صورتحال سنگین: اقوام متحدہ
Web Desk
27 October 2026
اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کی اسرائیلی جنگی جرائم کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اور ہولناک نئی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں مسلسل نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق نام نہاد جنگ بندی کے باوجود غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اسرائیلی فوج جان بوجھ کر معصوم فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے کی سکیورٹی اور انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے؛ اعداد و شمار کے مطابق سال 2008 سے اکتوبر 2023 تک مغربی کنارے میں فضائی حملوں کے نتیجے میں صرف 6 فلسطینی شہید ہوئے تھے، جبکہ اکتوبر 2023 سے ستمبر 2026 کے درمیانی عرصے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 254 ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو ان کی قومیت، نسل، جنس اور عمر کی بنیاد پر امتیازی نشانہ بنا رہی ہے، اور اسرائیلی فوج اور انتہا پسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے کیے جانے والے یہ حملے کسی سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو خوف زدہ کر کے ان کے گھروں سے بے گھر کرنے کے لیے جنسی تشدد کو ایک گھناؤنے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے، جبکہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کو بھی دیدہ و دانستہ قتل کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل کا بنیادی مقصد فلسطینیوں کو ان کے علاقوں سے جبری بے دخل کر کے ان کی قیمتی زمینوں پر ناجائز قبضہ جمانا ہے، یہی وجہ ہے کہ اگست 2026 تک 34 ہزار 176 فلسطینی اپنے آبائی گھروں سے محروم ہو کر دربدر ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
27 October 2026
اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے
27 October 2026
ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی
27 October 2026
امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا
27 October 2026
ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان
27 October 2026
تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے
27 October 2026
گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ
27 October 2026
جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی
27 October 2026