پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے مثبت نتائج، اڑیال کی آبادی مستحکم ہونے لگی
Web Desk
27 October 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خوشخبری سنائی ہے کہ تاریخی اُچھالی جھیل پر فلیمنگو (ہنس پرندوں) کی تعداد پچھلے سیزن کے 10 سے بڑھ کر اس بار 60 سے بھی تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ان حسین پرندوں نے اب مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں کا بھی رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اُچھالی جھیل پر فلیمنگو اور سالٹ رینج میں نایاب اڑیال کے جھنڈ کی دلکش تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ فلیمنگو کی تعداد میں یہ شاندار اضافہ اور اڑیال کی اپنے قدرتی مسکن میں محفوظ موجودگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ صوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ، موثر قانونی اصلاحات اور قدرتی ماحول کی بحالی کے لیے جو اقدامات کیے گئے ہیں، ان کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ سالٹ رینج کے ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر سید علی عثمان کے مطابق، سخت حفاظتی اقدامات اور قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی وجہ سے علاقے میں اڑیال کی آبادی کو مستحکم کرنے میں بڑی مدد مل رہی ہے۔ چکوال کے اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر مرزا عابد حسین کی رپورٹ کے مطابق بھی پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ اور محفوظ علاقوں کے قوانین کا نفاذ نایاب جنگلی حیات کی بقا میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ اُچھالی جھیل پر مقامی اور ہجرت کر کے آنے والے فلیمنگو کی موجودگی خطے کے حیاتیاتی تنوع (Biodiversity) کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
27 October 2026
اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے
27 October 2026
ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی
27 October 2026
امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا
27 October 2026
ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان
27 October 2026
تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے
27 October 2026
گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ
27 October 2026
جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی
27 October 2026