یوکرین جنگ کے بعد روس کو عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی
Web Desk
27 October 2026
عالمی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (IWF) نے روس کے دارالحکومت ماسکو کو 2030ء کی عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی سونپ دی ہے۔
فروری 2022ء میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اولمپک عالمی تنظیم نے باضابطہ طور پر روس کو کسی عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی دی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 2029ء کی عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ بھارت کے شہر احمد آباد میں منعقد کی جائے گی۔ ماسکو میں عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ آخری بار 1983ء میں منعقد ہوئی تھی، جبکہ 2030ء کی یہ چیمپئن شپ روس کے لیے 2032ء کے برسبین اولمپکس میں شرکت کے غرض سے کوالیفائی کرنے کا ایک بہترین موقع بھی فراہم کرے گی۔
روسی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے اس فیصلے کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس طویل عرصے کے بعد کسی اعلیٰ سطح کے بڑے عالمی مقابلے کی میزبانی کرے گا۔ فیڈریشن کے صدر الیگزینڈر وینوکوروف نے عالمی تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماسکو کے پاس بین الاقوامی سطح کے بڑے مقابلے کامیابی سے کروانے کا وسیع تجربہ اور جدید ترین سہولتیں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2025ء کی عالمی آبی کھیلوں کی چیمپئن شپ روس کے شہر قازان میں طے شدہ تھی جو حالات کے پیشِ نظر سنگاپور منتقل کر دی گئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
27 October 2026
اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے
27 October 2026
ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی
27 October 2026
امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا
27 October 2026
ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان
27 October 2026
تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے
27 October 2026
گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ
27 October 2026
جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی
27 October 2026