LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت کو 10 روز کی مہلت دے رہے: حافظ نعیم الرحمٰن فیصلہ سنا چکے، سندھ کی قسمت کا فیصلہ یہاں کے عوام ہی کر سکتے ہیں: بلاول بھٹو برطانیہ میں امریکی ایئربیس واقعے میں ملوث دو افراد پر فرد جرم عائد اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر مکمل، افتتاح کے بعد قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا: محسن نقوی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے حماد اظہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ریلوے نے آؤٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا پرائیویٹ حج اسکیم میں 80 فیصد بکنگ مکمل: عازمین نے 57.5 ارب روپے جمع کروا دیے، وزارتِ مذہبی امور کی ہدایت قومی اسمبلی میں یومِ سیاہ کشمیر پر بھارت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور ملتان: زیرتعمیر عمارت کی چھت گرنے سے مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک جاں بحق سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، معلوماتی راہداری عوام کو قریب لائےگی: عطا تارڑ وکلاء نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کر دی قصور: 2 نابالغ بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان سردیوں میں صارفین کو روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس ملنے کا امکان

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے حماد اظہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

Web Desk

27 October 2026

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما حماد اظہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس نے سابقہ جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر حماد اظہر کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ دورانِ سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں حماد اظہر کا مجموعی طور پر 50 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد عدالت نے انہیں مزید پولیس تحویل میں دینے کے بجائے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔