گورنر خیبر پختونخوا کی پشاور ماسٹر پلان کے 180 روزہ اہداف پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
Web Desk
26 October 2026
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت پشاور ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے شہر کے 180 روزہ اہداف پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں حکام نے بریفنگ دی کہ پشاور میں 3 انڈر پاسز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ پشتخرہ اور جمیل چوک انڈر پاسز، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر 50 کروڑ کی لاگت سے لائٹنگ و کیبلنگ، اور 35 اہم سڑکوں کی اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے۔ علاوہ ازیں 323 کنال پر مشتمل نیو پشاور بس ٹرمینل کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گورنر نے یونیورسٹی روڈ کی ترجیحی کارپٹنگ، کوہاٹ روڈ انڈر پاس کی فزیبلٹی، چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن کے لیے قانون سازی اور ای چالان سسٹم کے فوری آغاز کی بھی تاکید کی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا 96 گھنٹوں میں ایران پر بڑا حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
26 October 2026
احسن بھون نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، ڈیفیمیشن ٹربیونل کا نوٹس جاری
26 October 2026
وزارتِ داخلہ کی گزشتہ 3 سالہ رپورٹ جاری: 13 ہزار سے زائد اسلحہ لائسنسز کا اجراء، 2026 میں 23.5 فیصد کمی
26 October 2026
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت
26 October 2026
حوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث ریاض ایئرپورٹ کی 86 فیصد پروازیں منسوخ
26 October 2026
کے پی پولیس کو جدید ساز و سامان کی فراہمی، اے پی سیز، ایمبولینسز افسران کے حوالے
26 October 2026
ایرانی قوم بموں سے زیادہ طاقتور، دشمن اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا: ایرانی فوج
26 October 2026
اسرائیل کا انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا ارادہ نہیں: وزیر دفاع
26 October 2026