LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

پاکستان انگلیڈ ون ڈے میچ کے لیے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

Web Desk

25 October 2026

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ کے پیشِ نظر لاہور میں ٹریفک کی روانی اور شائقین کی سہولت کے لیے سٹی ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم، ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز، 2 ایس ایس پیز اور 7 ڈی ایس پیز تعینات ہوں گے۔ شائقینِ کرکٹ کے لیے گورنمنٹ کالج فار بوائز، سی بی ڈی سن فورٹ ہوٹل اور لبرٹی مارکیٹ سمیت 4 پارکنگ اسٹینڈز مختص کیے گئے ہیں۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ کینال روڈ، مال روڈ اور جیل روڈ سمیت تمام اہم شاہراہیں کھلی رہیں گی جبکہ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران روڈز کو صرف چند لمحوں کے لیے بند کیا جائے گا۔ شہریوں کو ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھنے کے لیے راستہ ایپ اور ہیلپ لائن 15 کو فعال رکھا گیا ہے۔