وزیراعلیٰ بلوچستان نے چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا
Web Desk
23 October 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر انتظامی سہولیات کی فراہمی اور ان کی دہلیز تک رسائی آسان بنانے کے لیے صوبے میں چھوٹے انتظامی یونٹس، نئے ڈویژنز اور اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔
ڈیرہ بگٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے بتایا کہ کوہ سلیمان ڈویژن کی تمام ڈویژنل پوسٹوں کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے اور وہاں افسران و عملے کی تعیناتی جلد عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رکھنی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے اور حکومت اسے ایک مثالی انتظامی ڈویژن بنانے کے لیے تمام تر وسائل بکارائے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے امن و امان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے گوادر میں دہشت گردانہ حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اور شاندار کارکردگی کو سراہا۔
متعلقہ عنوانات
زمینی کارروائی کی تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا: پاسداران انقلاب
23 October 2026
ترکیہ نے ایران جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات ہی واحد حل قرار دیدیا
23 October 2026
جنوبی مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں فائرنگ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3زخمی
23 October 2026
ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے دوہرا معیار ختم کرنے کا مطالبہ
23 October 2026
مظاہرین اپنے مؤقف پر قائم رہیں، احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹیں: باقر قالیباف
23 October 2026
امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی
23 October 2026
آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ
23 October 2026
این سی سی آئی اے کے نوٹس پر جاوید ہاشمی کا ردعمل: اپنے لفظوں پر قائم ہوں، گرفتاری سے نہیں ڈرتا
23 October 2026