اسحاق ڈار سمیت آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ کی ترک صدر اردوان سے ملاقات
Web Desk
23 October 2026
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے آر فور (R4) اور آر فور پلس ای تھری (R4+E3) اجلاسوں کے بعد دیگر وزرائے خارجہ کے ہمراہ استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کی، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور سمیت باہمی دلچسپی کے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق، اسحاق ڈار نے ترک صدر کو صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کانفرنسز کی شاندار میزبانی پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے تمام وزرائے خارجہ کی آمد کا خیرمقدم کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے منعقدہ ان اجلاسوں اور سفارتی مشاورت کے نتائج کو سراہا۔
متعلقہ عنوانات
زمینی کارروائی کی تو ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا: پاسداران انقلاب
23 October 2026
ترکیہ نے ایران جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات ہی واحد حل قرار دیدیا
23 October 2026
جنوبی مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں فائرنگ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3زخمی
23 October 2026
ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے دوہرا معیار ختم کرنے کا مطالبہ
23 October 2026
مظاہرین اپنے مؤقف پر قائم رہیں، احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹیں: باقر قالیباف
23 October 2026
امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی
23 October 2026
آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ
23 October 2026
این سی سی آئی اے کے نوٹس پر جاوید ہاشمی کا ردعمل: اپنے لفظوں پر قائم ہوں، گرفتاری سے نہیں ڈرتا
23 October 2026