LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ لوئر دیر کے علاقوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 5 بچے جاں بحق پنجاب میں انسدادِ سموگ کارروائیاں تیز، 7 صنعتی یونٹس اور 4 بھٹے سیل نومبر 2024 کے بعد پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز کی اوپن سورسنگ کے لیے گرین سگنل پولیو ورکرز قوم کے ہیرو، پنجاب سے پولیو کا 100 فیصد خاتمہ ہمارا عزم ہے: مریم نواز آزاد کشمیر: سکول جانے والی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، 4 بچے جاں بحق میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت نے جے آئی ٹی سمیت مزید 2 تحقیقاتی کمیٹیاں بنا دیں

پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی: ڈی سی لاہور اور شیخوپورہ سے رپورٹ طلب

Web Desk

23 October 2026

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی غیر قانونی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور اور شیخوپورہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عدالت کی جسٹس عبہر گل خان نے راول شہزاد اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل عرفان کلار ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ راشد اور جاوید اقبال سمیت دیگر پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندی کی مدت ختم ہونے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا، بلکہ ڈپٹی کمشنرز نے بغیر کسی معقول وجہ کے نظر بندی کے نئے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں جو کہ سراسر غیر آئینی اقدام ہے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کارکنوں کی نظر بندی کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر ان کی فوری رہائی کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا۔