امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ
Web Desk
22 October 2026
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس (CBS) نے ایک سینیئر امریکی عہدیدار اور فوجی اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں حوثی جنگجوؤں کی کارروائیوں اور ایران کی جانب سے براہِ راست ملنے والی دھمکیوں کے پیشِ نظر اپنے فوجی اڈوں سے اہلکاروں کی موجودگی خاموشی سے کم کر رہا ہے۔
رپورٹ منظرِ عام پر آنے کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے اس پر ردِعمل دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ امریکی فوج مختلف آپریشنل ضروریات اور مشنز کے لیے معمول کے مطابق فورسز اور فوجی سامان کی نقل و حرکت (Repositioning) کرتی رہتی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ سیکیورٹی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر ان اندرونی نقل و حرکات کی تفصیلات عام نہیں کی جا سکتیں۔
ترجمان سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی افواج مشرق وسطیٰ کے خطے میں امریکی شہریوں، سفارتی عملے اور قومی و معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر چوکس ہیں اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ ترین سطح پر تیار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
22 October 2026
پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہ
22 October 2026
ایران میں امریکی ڈالر کی خریداری کے لیے نئے ضوابط نافذ کردیے گئے
22 October 2026
یران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
22 October 2026
حماس دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے، اسے فوجی طاقت کے ذریعے ہی غیر مسلح کیا جاسکتا ہے: اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ
22 October 2026
کراچی: بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی بچی کو بچا لیا گیا
22 October 2026
سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری
22 October 2026
اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ بے نقاب، 5 ملزم گرفتار
22 October 2026