کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
Web Desk
22 October 2026
خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے چرپیرا میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے ڈی ایس پی عمران الدین خان سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ پولیس کی شدید جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ خرم کی حدود میں چرپیرا روڈ پر دہشت گردوں کی ناکہ بندی اور نقل و حرکت کی اطلاع پر ڈی ایس پی بانڈہ اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی مشترکہ قیادت میں بڑا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا گیا۔ آپریشن کے دوران جب پولیس ٹیم نے دہشت گرد کمانڈر قیصر اقبال کے گھر پر چھاپہ مارا تو اندر سے اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی۔
اس فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین خان، تھانہ لتمبر کے ایس ایچ او سب انسپکٹر افضل اعوان، گن مین کاظم اور بم ڈسپوزل یونٹ (BDU) کے اہلکار امجد نے جامِ شہادت نوش کیا۔ کارروائی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ، ڈرون ٹیم اور ریپڈ رسپانس فورس (RRF) کے اہلکار بھی شریک تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ روپوش عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
22 October 2026
پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہ
22 October 2026
ایران میں امریکی ڈالر کی خریداری کے لیے نئے ضوابط نافذ کردیے گئے
22 October 2026
امریکا خاموشی سے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں میں کمی کر رہا ہے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ
22 October 2026
یران اسرائیل پر حملےکیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
22 October 2026
حماس دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے، اسے فوجی طاقت کے ذریعے ہی غیر مسلح کیا جاسکتا ہے: اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ
22 October 2026
کراچی: بین الاقوامی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر آن لائن نیٹ ورک کے شکنجے میں پھنسی بچی کو بچا لیا گیا
22 October 2026
سعودیہ پاکستان ریئل سٹیٹ ایکسپو بزنس کمیونٹی کیلئے گیم چینجر ہے: آصف زرداری
22 October 2026