LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ

سہ ملکی سیریز، سری لنکا نے ناممکن کو ممکن بنا دیا، انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست

Web Desk

22 October 2026

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تاریخی اور سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور عظیم الشان ہدف حاصل کر لیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس پر انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا۔ انگلش کپتان ہیری بروک نے 116 گیندوں پر 202 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی، جبکہ جو روٹ 69، ول جیکس 66 اور ٹام بینٹن 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے 430 رنز کا بظاہر ناممکن ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔ سری لنکا کی فتح میں رتھنائیکے (Rathnayake) کی 130 رنز کی سنچری جبکہ ایوشکا فرنینڈو اور داسن شاناکا کی 97، 97 رنز کی شاندار اننگز نے کلیدی کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اپنے ابتدائی دونوں میچوں میں سری لنکا اور انگلینڈ کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر سرِفہرست اور ناقابلِ شکست ہے۔