LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار

فاسٹ بولر میگن شٹ ضوابط کی خلاف ورزی پر 2 میچوں کیلئے معطل

Web Desk

22 October 2026

آسٹریلیا کی تجربہ کار اور اسٹار فاسٹ بولر میگن شٹ (Megan Schutt) کو کرکٹ آسٹریلیا کے طبی ضوابط کی خلاف ورزی پر 2 میچوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میگن شٹ نے تجویز کردہ ادویات (Prescription Medicines) کے حوالے سے قائم اسپورٹس سائنس اور اسپورٹس میڈیسن گائیڈ لائنز کے قواعد و ضوابط کی پابندی نہیں کی۔ تاہم بورڈ نے واضح کیا ہے کہ یہ واقعہ کرکٹ مقابلوں سے باہر کا ہے اور اس دوا کا مقصد کارکردگی بڑھانا (Performance Enhancement) ہرگز نہیں تھا۔ میگن شٹ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی اور سزا قبول کر لی ہے۔

معطلی کے باعث میگن شٹ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری T20 سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے علاوہ ویمنز بگ بیش لیگ (WBBL) کے افتتاحی میچ سے بھی باہر ہو گئی ہیں، جہاں انہیں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرنا تھی۔ یاد رہے کہ 2012 میں بین الاقوامی ڈیبیو کرنے والی 33 سالہ میگن شٹ عالمی کرکٹ میں دو ہیٹ ٹرکس کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بولر ہیں اور وہ آسٹریلوی ٹیم کی متعدد ورلڈ کپ فتوحات میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔