حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پوری امت مسلمہ متحد ہے: علامہ طاہر اشرفی
Web Desk
22 October 2026
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ اور پاسبانی پوری امتِ مسلمہ کا ایمانی فریضہ ہے، اور سعودی عرب کے دفاع کے لیے اگر کوئی باقاعدہ معاہدہ نہ بھی ہوتا تو پاکستان ہمیشہ کی طرح آگے بڑھ کر لبیک کہتا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تعظیمِ حرمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم امتِ مسلمہ کے باہمی اتحاد، یکجہتی اور بین المسلمین ہم آہنگی کے داعی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو درپیش درپیش معاشی و جیو پولیٹیکل چیلنجز کا مقابلہ مشترکہ حکمتِ عملی کے ذریعے کرنا ہوگا، اور اس مقصد کے لیے مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
سعودی عرب کی جانب حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرون حملوں پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقدسات اور سعودی سرزمین کی سلامتی کے معاملے پر کسی قسم کی نرمی یا رعایت کی گنجائش نہیں۔ علامہ طاہر اشرفی نے ایرانی صدر کے حالیہ مثبت بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حرمین شریفین کے تحفظ اور مسلم ممالک میں استحکام کے لیے پاکستان علما کونسل اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھ گیا
22 October 2026
اہم سائبر سکیورٹی اپ ڈیٹ کے بعد دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی طور پر بند
22 October 2026
بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف
22 October 2026
ایران کے ساتھ جنگ کا جلد کوئی نہ کوئی نتیجہ سامنے آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
22 October 2026
مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی
22 October 2026
امریکا اوراسرائیل کا وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر شدید حملے کا منصوبہ
22 October 2026
جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان
22 October 2026
سعودی آرامکو آئل فیلڈ اور دمام ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی
22 October 2026