LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی اگلے راؤنڈ میں رسائی

Web Desk

21 October 2026

امریکا کے شہر ریڈ ووڈ سٹی میں جاری پی ایس اے سلیکون ویلی اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں نے فاتحانہ پیش قدمی کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔

ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز میں پاکستان کے نور زمان اور اشعب عرفان نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے۔ نور زمان نے پہلا گیم ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی اور امریکی کھلاڑی برانسٹن منگ (Bransten Ming) کو 3-1 سے شکست دی۔ 41 منٹ جاری رہنے والے اس مقابلے میں نور زمان کی فتح کا اسکور 3-11، 11-5، 11-8 اور 11-9 رہا۔

دوسری جانب، پاکستان کے اشعب عرفان نے ہنگری کے بالاز فارکاس (Balazs Farkas) کے خلاف یکطرفہ مقابلے میں 3-0 سے باآسانی فتح حاصل کی۔ اشعب عرفان نے محض 25 منٹ میں اپنے حریف کو 11-6، 11-4 اور 11-5 سے آؤٹ کلاس کیا۔

واضح رہے کہ پی ایس اے گولڈ سلیکون ویلی اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے مینز ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 1 لاکھ 43 ہزار 500 امریکی ڈالرز ہے