پاکستان کا بھارت میں اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
Web Desk
21 October 2026
پاکستان نے بھارت میں شیڈول اوور 50 کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔
عالمی کپ 23 جنوری سے 7 فروری 2027 تک بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی اوور 50 کرکٹ ٹیم اس ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپئن ہے، جس نے 2025ء میں سری لنکا میں ہونے والا اوور 50 ورلڈ کپ جیتا تھا، تاہم اسے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے حکومتی سطح پر این او سی (اجازت) نہیں مل سکی۔
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن (PVCA) کے چیئرمین فواد اعجاز خان کے مطابق بھارتی ویٹرنز حکام نے پاکستانی ٹیم کو ویزوں اور مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ سے رجوع کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیئرمین اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ٹیم کو بھارت بھیجنے سے معذرت کر لی۔ پی وی سی اے نے اعلان کیا ہے کہ وہ حکومتِ پاکستان کے اس فیصلے کا مکمل احترام کرتے ہیں، تاہم اپنے عالمی اعزاز کا دفاع نہ کر پانے پر افسوس ہے۔
متعلقہ عنوانات
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026