امریکا ایران کے خلاف جنگ سے جلد نکل سکتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
Web Desk
21 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کنساس میں ایک بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جاری عسکری کارروائیوں سے جلد نکل سکتا ہے، تاہم ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی اور اتحادی فورسز کی جانب سے کی جانے والی شدید بمباری کے نتیجے میں ایران کی فوجی صلاحیت اور مرکزی قیادت کو ناقبلِ تلافی نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔ ان کے مطابق ایران کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار سسٹم اور فضائی دفاعی نظام (Air Defence) مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ 229 ایرانی لڑاکا طیارے رن ویز پر ہی تباہ کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایرانی کی پہلی اور دوسری صف کی قیادت ختم ہو چکی ہے اور موجودہ قیادت نے ضمانت مانگی ہے کہ انہیں سابقہ رہنماؤں کی طرح ہدف نہ بنایا جائے۔
خطاب کے دوران امریکی صدر نے یورپی ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے معاملے پر امریکا نے یورپ سے مدد مانگ کر ان کا امتحان لیا تھا، لیکن یورپی ممالک امریکا کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے جن کا یہ رویہ وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔ ٹرمپ نے تنبیہ کی کہ اگر یورپی ممالک نے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی اور اپنی سرحدیں بند نہ کیں تو امریکا کو یورپ سے نکلنا پڑے گا۔
متعلقہ عنوانات
ملتان: یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
21 October 2026
مڈ ٹرم انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی، ریپبلکنز کے لیے خدشات بڑھ گئے
21 October 2026
ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا اور اسرائیل کی دھمکیاں رکوانے کا مطالبہ
21 October 2026
سعودی و کویتی وزرائے خارجہ کی حوثی حملوں اور دھمکیوں کی مذمت
21 October 2026
یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
21 October 2026
ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
21 October 2026
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
21 October 2026
لاہور: مضرِ صحت دودھ پینے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک
21 October 2026