LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملتان: یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک مڈ ٹرم انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی، ریپبلکنز کے لیے خدشات بڑھ گئے ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا اور اسرائیل کی دھمکیاں رکوانے کا مطالبہ سعودی و کویتی وزرائے خارجہ کی حوثی حملوں اور دھمکیوں کی مذمت یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران لاہور: مضرِ صحت دودھ پینے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک روس امریکی تجاویز سننے کیلئے تیار، لیکن سیاسی رعایتیں نہیں دیں گے: سرگئی لاوروف پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا حملہ کرکے بچ نکلنے کا دور ختم ہوچکا، جارحیت کا بھرپور جواب دینگے: ایران مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026-2031 کی منظوری دے دی راؤل کاسترو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر روس کی امریکا پر شدید تنقید

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

Web Desk

21 October 2026

وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) کی سفارشات اور پرائسنگ میکنزم کے تحت 21 اکتوبر 2026 سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس نئے ردوبدل کے بعد ملک میں پٹرول کی نئی ایکس ڈپو قیمت 382 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 80 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور ایکسچینج ریٹ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ معمولی ردوبدل کیا گیا ہے، جس کا فوری اطلاق ملک بھر میں کر دیا گیا ہے۔