راؤل کاسترو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر روس کی امریکا پر شدید تنقید
Web Desk
21 October 2026
روسی وزارتِ خارجہ نے کیوبا کے 95 سالہ سابق صدر اور معروف ملٹری جنرل راؤل کاسترو (Raúl Castro) کے خلاف امریکی عدالت کی جانب سے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ماسکو کے لیے قطعی طور پر ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کی ایک عدالت نے رواں سال مئی میں عائد کیے گئے فوجداری الزامات کی بنیاد پر راؤل کاسترو کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ ان پر 1996ء میں کیوبا کی فضائی حدود کے قریب جلاوطن افراد کی تنظیم ‘برادرز ٹو دی ریسکیو’ کے دو امریکی طیاروں کو مار گرانے، چار افراد کے قتل اور امریکی شہریوں کے خلاف سازش کے الزامات شامل ہیں۔ اس مقدمے میں راؤل کاسترو کے علاوہ مزید پانچ افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
روسی وزارتِ خارجہ نے امریکی عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام اور بدمعاشی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیوبا کی تاریخی قیادت کے خلاف اس قسم کا بلاجواز امریکی اقدام بین الاقوامی قوانین اور سفارتی اخلاقیات کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس کی روس مکمل مذمت کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
23 November 2026
نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور
23 November 2026
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026