LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا اور اسرائیل کی دھمکیاں رکوانے کا مطالبہ سعودی و کویتی وزرائے خارجہ کی حوثی حملوں اور دھمکیوں کی مذمت یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران لاہور: مضرِ صحت دودھ پینے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک روس امریکی تجاویز سننے کیلئے تیار، لیکن سیاسی رعایتیں نہیں دیں گے: سرگئی لاوروف پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا حملہ کرکے بچ نکلنے کا دور ختم ہوچکا، جارحیت کا بھرپور جواب دینگے: ایران مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026-2031 کی منظوری دے دی راؤل کاسترو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر روس کی امریکا پر شدید تنقید روس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ دبئی ایئرپورٹ پر پانچ سیکنڈ میں امیگریشن کلیئرنس، ریڈ کارپٹ منصوبے کو ایوارڈ دینے کا اعلان

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Web Desk

21 October 2026

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر منگل کے روز اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چودھری اور وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے معزز مہمان اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

یہ 11 سال کے طویل عرصے بعد کسی مالدیپی صدر کا پہلا دورۂ پاکستان ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان 1966ء میں قائم ہونے والے سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر ہو رہا ہے۔ صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے ہمراہ ان کی اہلیہ خاتون اول ساجدہ محمد، کابینہ کے وزراء اور سینئر حکام شامل ہیں۔ بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں مالدیپ کے صدر کا باضابطہ اور پروقار استقبال کیا جائے گا جہاں دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔