LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملتان: یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک مڈ ٹرم انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی، ریپبلکنز کے لیے خدشات بڑھ گئے ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا اور اسرائیل کی دھمکیاں رکوانے کا مطالبہ سعودی و کویتی وزرائے خارجہ کی حوثی حملوں اور دھمکیوں کی مذمت یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران لاہور: مضرِ صحت دودھ پینے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک روس امریکی تجاویز سننے کیلئے تیار، لیکن سیاسی رعایتیں نہیں دیں گے: سرگئی لاوروف پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا حملہ کرکے بچ نکلنے کا دور ختم ہوچکا، جارحیت کا بھرپور جواب دینگے: ایران مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026-2031 کی منظوری دے دی راؤل کاسترو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر روس کی امریکا پر شدید تنقید

میر رضا علی کیس: والد میر حسین کا جے آئی ٹی بنانے اور رپورٹ میں نامزد پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Web Desk

21 October 2026

کراچی میں شارع فیصل نرسری کے مقام پر مقتول میر رضا علی کے والد میر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام میڈیا ہاؤسز، شہریوں اور اس مشکل گھڑی میں فیملی کا ساتھ دینے والے تمام حامیوں کے دل سے شکر گزار ہیں۔

میر حسین کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں واضح طور پر قتل اور پولیس کی مجرمانہ غفلت کی نشاندہی کی گئی ہے، رپورٹ میں متعلقہ ڈی آئی جیز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کے نام بھی باقاعدہ مینشن کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رپورٹ پر من و عن عملدرآمد کیا جائے اور ہم پہلے دن سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (JIT) بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ حکومت جلد جے آئی ٹی تشکیل دے گی اور نامزد پولیس افسران کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے انصاف کے حصول کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا ہے، اب فیملی کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ ہمیں صرف اور صرف اپنے بیٹے کے قاتل چاہیے ہیں، اور جے آئی ٹی کے باضابطہ اعلان کے بعد ہم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔