میر رضا علی کیس: کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کیلئے سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم
Web Desk
21 October 2026
سندھ کابینہ نے میر رضا علی کی ہلاکت کے واقعے سے متعلق تشکیل دیے گئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیرِ داخلہ، قانون و پارلیمانی امور اس ذیلی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، جبکہ وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیرِ محنت سعید غنی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو کمیٹی کو قانونی معاونت فراہم کریں گے اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری (داخلہ) سیکرٹریٹ معاونت کے ذمہ دار ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے تحت یہ ذیلی کمیٹی میر رضا علی کی ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آنے والے نتائج اور سفارشات پر عملدرآمد کی خود نگرانی کرے گی۔ کمیٹی اپنی تفصیلی سفارشات مرتب کر کے جلد از جلد وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی، جنہیں بعد ازاں سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں حتمی منظوری اور عملی اقدامات کے لیے پیش کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ملتان: یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
21 October 2026
مڈ ٹرم انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی، ریپبلکنز کے لیے خدشات بڑھ گئے
21 October 2026
ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا اور اسرائیل کی دھمکیاں رکوانے کا مطالبہ
21 October 2026
سعودی و کویتی وزرائے خارجہ کی حوثی حملوں اور دھمکیوں کی مذمت
21 October 2026
یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
21 October 2026
ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
21 October 2026
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
21 October 2026
لاہور: مضرِ صحت دودھ پینے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک
21 October 2026