امریکی و اسرائیلی حملے کھلی جارحیت، اسلام آباد مفاہمت بحال کی جائے: چینی وزیراعظم
Web Desk
20 October 2026
چینی وزیراعظم لی چیانگ نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں کھلی جارحیت قرار دیا ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ تنازع کے حل کے لیے ‘اسلام آباد مفاہمت’ (Islamabad Accord) کی بحالی اور سفارتی راستے کا انتخاب ضروری ہے۔
تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رکن ممالک کے وزرائے اعظم کے اجلاس کے موقع پر ایرانی نائب صدر سے اہم ملاقات کے دوران چینی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کے خلاف یہ کارروائیاں جاری مذاکراتی عمل کے دوران اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر کی گئیں جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین، امریکا کی جانب سے ایران پر عائد کی جانے والی یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کی بھی شدید مخالفت کرتا ہے۔
وزیراعظم لی چیانگ نے اسلام آباد معاہدے کی مکمل بحالی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ عالمی فورمز پر ایران کے تمام جائز قومی حقوق اور تحفظ کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے باہمی و کثیر الجہتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور
21 October 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ حراست: پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب
21 October 2026
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی
21 October 2026
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
21 October 2026
سرکاری حج سکیم: دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ میں ایک روز کی توسیع
21 October 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز
21 October 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم
21 October 2026
اسحاق ڈار سے صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 October 2026