LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug: افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ بی آر ٹی پشاور کیلئے مزید 27 نئی بسیں پہنچ گئیں بسنت کے 10 روزہ انعقاد کے خلاف درخواست مسترد انمول عرف پنکی مزید 2 مقدمات میں بری، عدالت کا رہائی کا حکم بنوں پولیس کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم ہماری ترقی صلاحیتوں کے مطابق محدود، کسی بھی ضلع کی کارکردگی اچھی نہیں: میاں عامر محمود پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی ایران جنگ: امریکی میزائل دفاعی ذخائر 2030 تک کمی برقرار رہنے کا خدشہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی

Web Desk

16 October 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج ہفتے کے آخری کاروباری دن زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس ایک اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کے دن ٹریڈنگ کے آغاز ہی سے سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت خریداریاں دیکھنے میں آئیں۔ زبردست سیشن کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس میں 413 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 500 سے زائد پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا تھا اور سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 768 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 1 لاکھ 66 ہزار 186 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ معاشی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں حالیہ تیزی کی بنیادی وجہ سرمایہ کاروں کا اعتماد اور معاشی اشاریوں میں بہتری ہے۔