ہماری ترقی صلاحیتوں کے مطابق محدود، کسی بھی ضلع کی کارکردگی اچھی نہیں: میاں عامر محمود
Web Desk
16 October 2026
دنیا میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز (PAS) اکیڈمی میں زیرِ تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں فوری گورننس ریفارمز اور چھوٹے انتظامی یونٹس (صوبوں) کے قیام پر زور دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی تقسیم کی بات نہیں کرتے بلکہ 25 کروڑ عوام کی زندگی آسان بنانے کے لیے انتظامی اصلاحات کا مطالبات کر رہے ہیں، کیونکہ ملک کا کوئی بھی ضلع اچھے نتائج نہیں دے رہا۔ انہوں نے تجویز دی کہ اگر ہر ڈویژن کو صوبہ بنا دیا جائے تو پنجاب میں 10، سندھ میں 7، خیبر پختونخوا میں 8 اور گلگت بلتستان سمیت بلوچستان و دیگر علاقوں میں متوازن انتظامی تقسیم سے گورننس بہتر ہو سکتی ہے۔
میاں عامر محمود نے انسانی ترقی کے اشاریوں اور تعلیم و صحت کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان دنیا بھر میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں پہلے نمبر پر ہے اور 40 فیصد بچوں کی نشوونما (Stunting) درست نہیں ہو پا رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جو این ایف سی ایوارڈ میں اپنا شیئر دیگر صوبوں کو دیتا ہے، مگر اس کے باوجود مسائل حل نہیں ہو رہے۔ انہوں نے عدالتی و پولسنگ نظام کی خامیوں اور تعلیمی بدحالی پر قابو پانے کے لیے تمام حصوں کو مساوی ترقی دینے پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان
16 October 2026
برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل
16 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug:
16 October 2026
افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع
16 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
16 October 2026
پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ
16 October 2026
پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز
16 October 2026
سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ
16 October 2026