پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی جاری
Web Desk
14 October 2026
پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں تعلیمی سیشن 2026-27 کے لیے ایم بی بی ایس (MBBS) اور بی ڈی ایس (BDS) میں داخلوں کی جامع پالیسی باضابطہ طور پر جاری کر دی گئی ہے۔
پالیسی کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) لاہور صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں مرکزی داخلوں کے عمل کی ذمہ دار ہو گی۔ پالیسی کے تحت میرٹ کا تعین تین اجزا کی بنیاد پر کیا جائے گا، جس میں MDCAT کے نمبروں کو 50 فیصد، ایف ایس سی (پری میڈیکل) کو 40 فیصد اور میٹرک کو 10 فیصد وزن دیا جائے گا۔ امیدوار کے لیے ایم ڈی کیٹ پاس کرنا اور ایف ایس سی میں کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہو گا۔ اس کے علاوہ بارہویں جماعت میں بائیولوجی اور کیمسٹری لازمی، جبکہ فزکس یا ریاضی بطور اختیاری مضمون پاس ہونا ضروری ہے۔
پالیسی میں واضح کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 4 اپریل 2023 کے فیصلہ اور PMDC ریگولیشنز کی روشنی میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے حافظِ قرآن ہونے کی بنیاد پر اضافی نمبر نہیں دیے جائیں گے۔ امیدوار آن لائن پورٹل پر آخری تاریخ تک اپنے ترجیحی کالجز کی فہرست منتخب کر سکیں گے، جس کے بعد اس فہرست یا ترتیب میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ
14 October 2026
چینی وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، سی پیک ٹو کے تحت سرمایہ کاری، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
دہشت گردی کا خطرہ صرف خیبر پختونخوا نہیں، پورے پاکستان کو ہے: رانا ثناء اللہ
14 October 2026
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل بنا رہے ہیں: امریکی اخبار کا انکشاف
14 October 2026
نیتن یاہو کی ایران پر پیشگی حملے کی تردید، حملے کی صورت میں بھرپور جواب کی دھمکی
14 October 2026
ریاض میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے شہری زخمی، گھر اور گاڑی کو نقصان
14 October 2026