LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی جاری پاکستان اورعمان کے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ چینی وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، سی پیک ٹو کے تحت سرمایہ کاری، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق دہشت گردی کا خطرہ صرف خیبر پختونخوا نہیں، پورے پاکستان کو ہے: رانا ثناء اللہ وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل بنا رہے ہیں: امریکی اخبار کا انکشاف نیتن یاہو کی ایران پر پیشگی حملے کی تردید، حملے کی صورت میں بھرپور جواب کی دھمکی ریاض میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے شہری زخمی، گھر اور گاڑی کو نقصان عباس احسن ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس 12 اضلاع میں تعینات، نوٹیفکیشن جاری بھارت میں مسلم بستی کی پانی کی سپلائی بند، معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا لبنانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، سفارت کاری پر زور امریکی کسان نے 1431 کلو وزنی دیوہیکل کدو اگا لیا، عالمی ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان آبنائے ہرمز میں مزید 2 تجارتی جہاز نامعلوم پروجیکٹائلز کا نشانہ بن گئے خواتین کو بااختیار بنانا معاشرے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے: یوسف رضا گیلانی

پاکستان اورعمان کے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

14 October 2026

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے عمان کے وزیرِ خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے اہم ملاقات کی۔ عمانی وزیرِ خارجہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ہمراہ پاک-عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کے لیے اسلام آباد کے دورے پر ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے عمانی وزیرِ خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان مشترکہ مذہب، جغرافیائی قربت، تاریخ، ثقافت اور صدیوں پر محیط عوامی روابط برادرانہ تعلقات کی مضبوط بنیاد ہیں۔ انہوں نے عمان کو پاکستان کا اہم بحری ہمسایہ اور خطے میں قابلِ قدر شراکت دار قرار دیا۔ وزیراعظم نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور تنازعات کے حل کے لیے عمان کے مذاکرات و سفارت کاری پر مبنی اصولی موقف کو سراہا۔

عمان کے وزیرِ خارجہ نے گرمجوش مہمان نوازی پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقائی کشیدگی میں کمی اور مسائل کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔ بعد ازاں، وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں دونوں ممالک نے کمیشن کے پروٹوکول کے ساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ، خبروں کے تبادلے، تاریخی دستاویزات کی حفاظت، آئی ٹی و مواصلات اور سفارتی وفود کے تبادلوں سے متعلق متعدد اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے۔