چینی وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، سی پیک ٹو کے تحت سرمایہ کاری، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
14 October 2026
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال سے چینی وفد نے ملاقات کی، جس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے (سی پیک ٹو) کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری، صنعتی تعاون، دوطرفہ تجارت کے فروغ اور پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دیرینہ اسٹریٹجک دوستی کو مضبوط تجارتی شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان سرحدی تجارتی منڈی کے قیام کی تجویز پر بھی غور ہوا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے پاکستان کو علاقائی برآمدی مرکز بنانے کی دعوت دی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری حاصل ہوئی اور بجلی کی پیداوری صلاحیت میں 8 ہزار میگاواٹ کا اضافہ ہوا۔ احسن اقبال نے امید ظاہر کی کہ آئندہ تین سال میں برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا اضافی ہدف حاصل کر لیا جائے گا، جس کے لیے سی پیک ٹو کے تحت معدنیات، آئی ٹی، جدید ٹیکنالوجی اور صنعتی زونز کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
چینی وفد کے نمائندے یوان جیان من نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں مینوفیکچرنگ، متبادل توانائی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے خنجراب پاس کے ذریعے سرحد پار تجارت کو فروغ دینے اور چینی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی آسان بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کو مزید تقویت مل سکے۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی جاری
14 October 2026
پاکستان اورعمان کے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ
14 October 2026
دہشت گردی کا خطرہ صرف خیبر پختونخوا نہیں، پورے پاکستان کو ہے: رانا ثناء اللہ
14 October 2026
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل بنا رہے ہیں: امریکی اخبار کا انکشاف
14 October 2026
نیتن یاہو کی ایران پر پیشگی حملے کی تردید، حملے کی صورت میں بھرپور جواب کی دھمکی
14 October 2026
ریاض میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے شہری زخمی، گھر اور گاڑی کو نقصان
14 October 2026