خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور، افسران کو تیار رہنے کی ہدایت
Web Desk
9 October 2026
خیبر پختونخوا کے 12 حساس اضلاع (بشمول سابق قبائلی اضلاع) میں ممکنہ ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ان اضلاع میں تعینات اعلیٰ بیوروکریٹس اور انتظامی افسران کو کسی بھی ہنگامی اقدام سے نپٹنے کے لیے الرٹ رہنے اور پیشگی تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی آرٹیکلز کے تحت ان 12 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ ہونے کی صورت میں مقامی انتظام و انصرام مکمل طور پر بیوروکریسی کے سپرد کیا جا سکتا ہے اور سرکاری افسران کو بطور “ایڈمنسٹریٹر” نامزد کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ یہ ایڈمنسٹریٹرز متعلقہ اضلاع میں امن و امان کی بحالی، انتظامی امور کی نگرانی اور تمام سرکاری محکموں کی ورکنگ کو براہ راست کنٹرول کریں گے۔ اس اہم آئینی و انتظامی معاملے کے حتمی خد و خال پر غور و خوض کے لیے اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس کی سطح پر ہنگامی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں سیکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لے کر حتمی منظوری دی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
9 October 2026
سہیل آفریدی کا مارچ ٹھس، بس تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں: امیر مقام
9 October 2026
مارچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور تمام جائز مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
فرانس کی ایران کیلئے جوہری ہتھیاروں کی مخالفت دوہرا معیار ہے: اسماعیل بقائی
9 October 2026
ایمرجنسی سے متعلق غور و خوض مکمل ہوگیا، ایمرجنسی 12 اضلاع میں نہیں، پورے صوبے میں لگےگی: طارق فضل
9 October 2026
فلائی دبئی واقعہ کا ملزم اسرائیلی بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا: اماراتی اٹارنی جنرل
9 October 2026
ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار
9 October 2026
پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف
9 October 2026