مارچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور تمام جائز مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا: شوکت یوسفزئی
Web Desk
9 October 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان شوکت یوسفزئی نے بڑا سیاسی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا احتجاجی مارچ بانی پی ٹی آئی سے رہائی یا ملاقات سمیت تمام جائز مطالبات کی منظوری تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں صوبائی حکومت نے پولیس اور امن و امان کے قیام کے لیے 190 ارب روپے مختص کیے ہیں، جس سے امن و امان کے حوالے سے صوبائی حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
سیاسی تناؤ اور ثالثی کی خبروں پر گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اگر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان تناؤ ختم کرانے اور ثالثی کے لیے آگے آتے ہیں تو پی ٹی آئی ان کا خیر مقدم کرے گی۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے ممکنہ نفاذ کی خبروں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر راج کی تجاویز دینے والوں کی “رال ٹپک رہی ہے”، اور خیبر پختونخوا کے گورنر نے صوبائی انتظامی معاملات میں غیر ضروری مداخلت کر کے اپنے آئینی حلف کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیپال میں سکول بس حادثے کا شکار، 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی
9 October 2026
امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز
9 October 2026
میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ، بچے سمیت 10افراد ہلاک، 16 زخمی
9 October 2026
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
9 October 2026
دہشت گردی کے خلاف ہر قربانی دینے کو تیار ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
9 October 2026
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
9 October 2026
ڈائیلاگ کے سوا کوئی حل نہیں، مذاکرات کیلئے آئیں، طاقت سے آپ کچھ نہیں منوا سکتے: ملک احمد خان
9 October 2026
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
9 October 2026