ایمرجنسی سے متعلق غور و خوض مکمل ہوگیا، ایمرجنسی 12 اضلاع میں نہیں، پورے صوبے میں لگےگی: طارق فضل
Web Desk
9 October 2026
وفاقی وزیر برائے امورِ پارلیمانی طارق فضل چوہدری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتِ حال پر اہم بیان دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق تمام تر قانونی و آئینی امور پر غور و خوض مکمل کر لیا ہے। انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایمرجنسی کا فیصلہ ہوتا ہے تو یہ صرف 12 اضلاع تک محدود نہیں رہے گی بلکہ آئین کے تحت پورے صوبے خیبر پختونخوا میں نافذ کی جائے گی।
جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے। انہوں نے بتایاکھ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی سیاسی یا انتظامی بات چیت اور مذاکرات اس بات سے مشروط ہوں گے کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور سیکیورٹی آپریشنز میں وفاق کے ساتھ کتنا تعاون کرتی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی چیلنجز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر آئینی اختیارات کا استعمال کیا جائے گا
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026