سہیل آفریدی کا مارچ ٹھس، بس تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں: امیر مقام
Web Desk
9 October 2026
وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام نے تحریک انصاف کے جاری احتجاجی مارچ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ ناکامی کا شکار ہو چکا ہے اور قیادت کے پاس محض “تاریخ پر تاریخ” دینے کے علاوہ کوئی حکمت عملی موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی کارواں اپنی سمت کھو چکا ہے اور عوام نے اسے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام “ٹونائٹ ود ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی چیلنجز اور بڑھتی ہوئی کشیدگی سے نمٹنے کے لیے گورنر راج اور ایمرجنسی جیسے آپشنز مکمل طور پر آئینی اور قانونی ہیں اور اگر صورت حال نہ سدھری تو آخر کار حکومت کو انہی اقدامات کا سہارا لینا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے دروازے اسی صورت کھل سکتے ہیں جب پی ٹی آئی قیادت واضح اور دوٹوک الفاظ میں دہشت گردوں کی مذمت کرے اور سیکیورٹی فورسز کا ساتھ دے، کیونکہ ڈیڈلاک کا خاتمہ اسی نقطے سے ممکن ہے جہاں سے یہ شروع ہوا تھا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کو کیوبا کیساتھ ایندھن اور دیگر اشیاء کی تجارت محدود کرنے کا حق نہیں: برونو روڈریگز
9 October 2026
میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے درمیان جھڑپ، بچے سمیت 10افراد ہلاک، 16 زخمی
9 October 2026
ٹرمپ نے ایران کے مسئلے کے حل میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، کریملن
9 October 2026
دہشت گردی کے خلاف ہر قربانی دینے کو تیار ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
9 October 2026
سعودی اتحادی فورسز کا یمن میں حوثیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان
9 October 2026
ڈائیلاگ کے سوا کوئی حل نہیں، مذاکرات کیلئے آئیں، طاقت سے آپ کچھ نہیں منوا سکتے: ملک احمد خان
9 October 2026
مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات
9 October 2026
مارچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور تمام جائز مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026