LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعلیٰ سندھ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی مشروط حمایت کردی پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے: امیر جماعت اسلامی مذاکرات کیلئے مولانا فضل الرحمان کی ثالثی کا کوئی علم نہیں: شوکت یوسفزئی ویب ڈیسک Time 10 اکتوبر ، 2026 Facebook Twitter دنیا فوجی اڈے کے حملہ آور کی سزائے موت کو براہ راست دکھانے کا فیصلہ نہیں کیا: ڈونلڈ ٹرمپ پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست نہ چھوڑی تو عمران خان جیل میں رہنے کا آصف زرداری کا ریکارڈ توڑ دینگے: بلاول پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پسندیدہ عدالتی نامزدگیوں پر مفاہمت عمرہ کے نام پر انسانی اسمگلنگ کا انکشاف، 2 لاکھ پاکستانی زائرین تاحال وطن واپس نہ پہنچ سکے برطانیہ: سابق وزیر اعظم اسٹارمر کے استعفے سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن میں باحجاب خاتون کامیاب سعودی ہوائی اڈے پر رواں ہفتے ہونے والے تیسرے حملے میں 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی پی ٹی آئی رہنماؤں بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات: حکومت سے مذاکرات کا اختیار دے دیا پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ کی مخالفت وزیر داخلہ کی طالبہ لائبہ اعجاز کے گھر آمد، والدین سے اظہار تعزیت کیا گورنر خیبرپختونخوا کی صدر مملکت سے ملاقات، صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ طالبہ لائبہ خود کشی کیس میں اہم پیش رفت، ایف آئی اے میں مقدمہ درج سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ ہاؤس میں قیام اور طبی معائنے کا امکان

روسی حملوں سے یوکرین میں مزید ہلاکتیں، زیلنسکی کا نیٹو سے دفاعی امداد کا مطالبہ

Web Desk

9 October 2026

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین پر تازہ ترین روسی ڈرون اور میزائل حملوں کے نتیجے میں مزید 3 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ گزشتہ 3 روز کے دوران جاری ان حملوں میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یوکرینی شہر زاپوریزیا پر روسی حملے میں ایک شہری ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوئے، جبکہ مغربی یوکرین میں بھی ایک ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ مشرقی یوکرینی علاقوں پر داغے گئے گائیڈڈ بموں کے نتیجے میں اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان مسلسل حملوں کے باعث یوکرین کا بجلی کا نظام اور توانائی کی بنیادی تنصیبات شدید متاثر ہوئی ہیں، جس سے شدید سردی سے قبل ملک بھر میں انرجی کرائسز کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ صورتِ حال پر ردِعمل دیتے ہوئے یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے نیٹو اور مغربی ممالک سے ہنگامی بنیادوں پر مزید فضائی دفاعی نظام (Air Defense Systems) اور گولہ بارود فراہم کرنے کا مطالبات دہرایا ہے تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ کیا جا سکے۔